اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ عدالت عالیہ نے نواز شریف اور شہباز شریف سے متعلق سید ظفر علی شاہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کی۔ سید ظفر علی شاہ نے نواز شریف کی واپسی کے بیان حلفی کو بنیاد بنا کر توہین عدالت کی درخواست دی تھی۔ عدالت نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں یہ درخواست اب بھی زیر سماعت ہے، توہین عدالت کی درخواست یہاں قابل سماعت نہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف سے متعلق عبوری حکم نامہ جاری کیا، جس میں وفاقی حکومت کی عائد شرط ختم کی گئی ہے۔ نہ ہی وفاقی حکومت اور نہ ہی نیب نے اس حکم نامے کو چیلنج کیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا معاملہ سننا اس عدالت کا اختیار نہیں ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شریف برادران کے خلاف توہین عدالت درخواست مسترد کردی
Aug 30, 2022