توشہ خانہ ریفرنس، عمران  کو جواب جمع کرانے کیلئے 7 ستمبر تک مہلت  


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت میں عمران خان نے جواب جمع کرانے کے لئے مزید مہلت طلب کر لی ہے۔ سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی۔ عمران خان کے وکیل کے معاون پیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کیلئے مزید ایک ہفتہ مہلت دینے کی استدعا کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وکیل علی ظفر لاہور میں ہیں ان سے مشاورت نہیں ہو سکی اس لئے مزید وقت دیا جائے، کوشش ہو گی اگلی سماعت میں جواب جمع کرا دیا جائے۔ الیکشن کمشنر نے کہا کہ سارا کچھ تو ریکارڈ کا حصہ ہے اتنا وقت لگنا نہیں چاہئے۔ الیکشن کمشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے 7 ستمبر تک وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...