میڈیکل کالجز کی انسپکشن کیلئے پی ایم ڈی سی مجاز ادارہ ہے، سپریم کورٹ


اسلام آباد( خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ آف پا کستان کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجز کی انسپکشن کیلئے پی ایم ڈی سی مجاز ادارہ ہے، اس لئے قانون پر عمل کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی کسی بھی میڈیکل کالج کی انسپکشن کر سکتا ہے، سپریم کورٹ میں بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج کی انسپکشن سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربرا ہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کی دوران سماعت پی ایم ڈی سی کے وکیل نے عدالت کو بتا یا ہائیکورٹ کا فیصلہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج کی انسپکشن میں رکاوٹ ہے ہائیکورٹ فیصلے کے مطابق حکومت سندھ نے تین ماہ میں انسپکشن کیلئے انتظامات کرنے تھے،دو ہزار انیس سے ابتک سندھ حکومت نے انسپکشن کیلئے مدعو نہیں کیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاپہلے تو ہر چھوٹے بڑے کالج میں میڈیکل کے داخلے ہو رہے تھے، اور لاکھوں روپے فیس لی جاتی تھی پھر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیکر تمام میڈیکل کالجز کی انسپکشن کرائی،جس میں ایسے میڈیکل کالجز بھی سامنے آئے جہاں نہ پنکھے تھے یا لیبارٹریاں، پی ایم ڈی سی نوٹس دینے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کر سکتا ہے،اب تو ویسے ہی پی ایم ڈی سی ختم ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...