لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حمزہ شہباز نے شوکت ترین لیک آڈیو پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شوکت ترین کی تیمور جھگڑا اور محسن لغاری کی گفتگو نے سازش کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ فارن فنڈنگ پر پلنے والی جماعت پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی معیشت کیلئے اشد ضروری ہے۔ اس کے خلاف سازشیں کرنے والے پاکستان سے مخلص نہیں۔ عمران نیازی ریاست پاکستان کے اندر انارکی‘ فتنہ اور فساد چاہتا ہے۔ عمران نیازی کے دور اقتدار میں پاکستان کے سارے دوست ممالک سے تعلقات بدترین ہو گئے۔ سیلاب جیسے قومی سانحے پر بھی عمران نیازی نے سیاست کی۔ عمران نیازی اور اس کے چیلے پاکستان کو سری لنکا جیسے حالات سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ عمران نیازی تو کہتا ہے کہ اگر وہ اقتدار میںنہیں تو ملک پر ایٹم بم مار دو۔ عمران نیازی کے اردگرد لوگوں کو بھی سوچنا چاہئے کہ وہ پاکستان مخالف کھیل کا حصہ کیوں بن رہے ہیں۔