شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)سنگت فائونڈیشن پروگرام انچارج افشاں نازلی نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہم سب پرفرض ہے یہ وقت متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے کردار ادا کرکے اپنی آخرت سنوارنے کا ہے دین اسلام میں دکھی بہن بھائیوں کی مدد کرنا اور زندگی بچانا سب سے عظیم مرتبہ ہے انسانیت کی بقاء کیلئے کام کرنے والے اللہ اور رسول اللہ ﷺ کے مقبول و پسندیدہ لوگوں میں شمار ہوتے ہیں جو کسی بھی مسلمان کیلئے سب سے بڑا انعام ہے، اپنے ایک بیان میں میڈم افشاں نازلی نے کہا کہ اس وقت پاک فوج جس طرح مصیبت زدہ سیلاب زدگان کی مدد کر رہی ہے وہ لائق تحسین ہے جبکہ سماجی ورکرز کا کردار بھی قابل ستائش ہے جسے پس پشت ڈالا نہیں جاسکتا، انہوں نے کہا کہ دنیا عارضی بسیرا اور اصل زندگی آخرت کی ہے جس کیلئے اپنے اپنے گھروں سے نکلیںاثاثے غریبوں کیلئے وقف کریں راشن کپڑے گھروں سے نکال کر پہنچائیں اس سے قبل دیر ہو جائے اور رب ہم سے ناراض ہو جائے ہم سب کو توبہ و استغفار نماز و قرآن پاک کیساتھ اپنے غم زدہ دکھیارے ہم وطنوں کی مدد بڑھ چڑھ کر کرنی ہو گی۔