گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن(ریسکیو1122) سید کمال عابد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گوجرانوالہ کے تمام ریسکیو اسٹیشنزکا دورہ کیا ریسکیو1122کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر تیمور حسن چٹھہ نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر کو سروس کے بارے میں بریف کیاریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے سٹاف کا ٹرن آوٹ ، ایمرجنسی وہیکلز، ریسکیو آلات کی ورکنگ،اکائونٹس و ایڈمن آفس اور کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ اور ٹریکر سسٹم کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور ریسکیو1122کے زیر اہتمام رضاکاروں کیلئے جاری کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر ریسپانس ٹریننگ ورکشاپ کا معائنہ بھی کیا اور اس پر مکمل اطمینا ن کا اظہارکیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرگوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اسکے علاوہ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ وارانہ مہارت کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ ڈویژن سید کمال عابد نے ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ریسکیو1122گوجرانوالہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔