سیہون ‘جامشورو (نامہ نگاران) سیہون میں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے والی کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق سیلاب سے متاثرہ گاؤں بلال پور میں ریسکیو کارروائیوں کے دوران کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کشتی میں سوارسیلاب متاثرین محفوظ مقام پر منتقل ہو رہے تھے کہ کشتی الٹ گئی اور 13 افرا ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار8 افراد کو بچا لیا گیا اور 4 کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کشتی الٹنے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ نقل مکانی کرنے والے سیلاب متاثرین کو پیش آنے والے حادثے کی خبر سے صدمہ پہنچا ہے۔
سہیون میں سیلاب متاثرین کو منتقل کرنے والی کشتی الٹ گئی ، 13 جاں بحق
Aug 30, 2022