قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواح الہ آباد میں ملزمان نے ایک گھر میں داخل ہوکر جواں سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا۔مقامی پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔عبدالغفور نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کر وایا ہے کہ میری 20/21سالہ بیٹی اقراء گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم محمد شہزاد وغیرہ گھر میں داخل ہوئے اور زبردستی میری بیٹی کو کار میں بٹھاکر اغواء کرکے لے گئے ہیں میری بیٹی کو بازیاب کروایا جائے۔پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کاروائی ہے۔
لڑکی اغوا
Aug 30, 2022