پھلروان: میڈیکل سٹورز کی  من مانی، خود ساختہ ریٹ مقررکرلئے

 پھلروان ( نامہ نگار) پھلروان کے میڈیکل سٹورز نے بھی من مانی کرتے ہوئے خود ہی ریٹ بڑھا دیے اور لوٹ مار شروع کر دی بلڈ بیگ پانچ سو کے بجائے ساڑھے سات سے نو سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ضرورت مند مریض کے لواحقین سٹورز کی لوٹ مارپر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تو لوٹ مار کی جا رہی تھی راستے بند ہونے سے مال شارٹ ہونے پر قیمتیں بڑھا کر لوٹ مار شروع کر دی عوا م کا کہنا ہے کہ کا ش یہاں بھی کسی عیسائی یہودی ہندو کا بھی سٹور ہوتا جو مصیبت کی گھڑی میں بلیک میں بلڈ سیل نہ کرتا عوا م نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرگ کے افسران مسلمانوں کا کردار ادا کریں یا کسی غیرمسلم کو افسر مقرر کریں جو تمام میڈیسن کے ریٹ بڑھانے والوں کو سبق سکھا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...