شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری معراج خالد گجر اور ضلعی رہنمایوتھ ونگ چوہدری کاشف معراج گجر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے ٹولے نے زبردستی اقتدار پر قبضہ کر کے پی ٹی آئی کے تمام موثر و عوام دوست اقدامات کو پس پشت ڈال دیا ہے اپنے غلط فیصلوں سے مہنگائی وبے روز گاری میں بدترین اضافہ کرنے والی وفاقی حکومت عوامی عتاب سے بچ نہیں پائے گی، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ اب ایک طرف سیلاب زدگان مصیبت کی اس گھڑی میں بہن بھائی مدد کو پکار رہے ہیں تو دوسری جانب غذائی قلت کا شدید خطرہ منڈلا رہا ہے اب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم اور ڈالر کے ریٹ میں نمایاں کمی ہو گئی ہے تو اس کے اثرات غریب آدمی کو فوری ریلیف فراہم کر کے دیئے جائیں جبکہ کاروباری طبقے کو بنیادی سہولتیں ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کے ساتھ بلا سود قرضے جاری کئے جائیں تاکہ کاروبار چلنے کے ساتھ بیروزگاری کا خاتمہ ہو پی ٹی آئی برسر اقتدار آکر عوام کو ہر سطح پر بھرپور ریلیف فراہم کرے گی۔
پی ڈی ایم کے ٹولے نے زبردستی اقتدار پر قبضہ کیا:معراج خالد گجر
Aug 30, 2022