قصور(نمائندہ نوائے وقت)متاثرین سیلاب کے لیے فنڈریزنگ تقریب کا انعقادنیول گاؤں میں پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما ندیم ہارون کے آفس میں ہوا، فنڈریزنگ کی تقریب میں صوبائی وزیرداخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، پروفیسر حاجی محمدڈوگر، تحریک انصاف کے سنیئر رہنما ندیم ہارون، مسز مزمل مسعود بھٹی، اشفاق احمد کمبوہ، حسن رضا خاں، زاہد قیوم سمیت دیگر نے شرکت نے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے سیلاب زدگان کے لیے عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوام سیلاب زدگان کیلئے فنڈ ریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں،ضلع قصور کی عوام نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں مثالی خدمت کی ہے، متاثرین سیلاب کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
قصور:متاثرین سیلاب کے لئے فنڈریزنگ کی تقریب
Aug 30, 2022