لاہور ( کلچرل رپورٹر) مشہور آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے پاکستانی اداکار احد رضا میر کی سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ کے دوسرے سیزن کا ارادہ منسوخ کردیا۔حال ہی میں نیٹ فلکس کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اسٹریمنگ پلیٹ فار م نے ایلا بالنسکا اورپائولانوز کی بھرپور اداکاری کے باوجود بھی شائقین کی عدم دلچسپی کے باعث سیریز کو پہلے سیزن کے بعد ہی منسوخ کردیا ہے۔اس سیریز کا پریمئر تقریباََ 2 ماہ قبل ہوا تھا تاہم ناظرین کی عدم دلچسپی کے بعد اس کے دوسرے سیزن کا اراداہ منسوخ کردیا گیا ہے۔مذکورہ ویب سیریز کی کہانی میں دو الگ الگ دور فلمائے گئے ہیں، ایک 2022 کا دورجو زومبی سے پہلے کا زمانہ ہے جبکہ دوسرا 2036 کا ہے جب آگے کا زمانہ دکھایا گیا ہے۔