موجودہ دور میں پرخلوص لوگوں کا قحط سا پڑ گیا ہے: کنزیٰ ہاشمی



لاہور ( کلچرل رپورٹر)  معروف ا داکارہ و ماڈل کنزیٰ ہاشمی نے کہا ہے کہ کہ آج کے دور میں مخلص اور پر خلوص لوگوں کا قحط سا ہے‘ پیار و محبت کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے۔ کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ آج کل کے نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں جبکہ زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے۔
‘  اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ دور میں مخلص اور پرخلوص لوگوں کا قحط سا پڑتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا  میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے اس لئے ہر قدم بہت سوچ سمجھ کر اٹھانا چاہئے ۔ اداکارہ  نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا  ہے۔

ای پیپر دی نیشن