لاہور ( کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن سیلاب زدگان کی مدد کے لئے متحرک ہوگئی۔ پی ایف پی اے کے چیئرمین امجد رشید نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے سندھ اور پنجاب کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ پنجاب سے ڈائریکٹر سید نور اور اداکار شان شاہد،سندھ سے ہمایوں سعید اور شرمین عبید چنائے کمیٹی میں شامل ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین امجد رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر سے سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے،مشکل کی اس گھڑی میں کروڑوں سیلاب متاثرین امداد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری نے ماضی میں بھی اپنا کردار ادا کیا ہے،جب بھی ملک کو مشکل وقت میں ضرورت پڑی تو ملک کے آرٹسٹوں،ڈائریکٹروں اور ٹیکنیشنز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار بھی ہم پیچھے نہیں رہیں گے بلکہ آگے بڑھ کر سیلاب زدگان کی مدد کریں گے۔
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن سیلاب زدگان کی مدد کیلئے متحرک
Aug 30, 2022