پہلوان گوٹھ تا بھٹائی آباد راستہ جلد کھولا جائیگا‘  عبدالرحمن کانجو

Aug 30, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر)  وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو  سے اخلاق ہاشمی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگی رہنما نامزد امیدوار چیئرمین UC10محبوب الہی کی سربراہی میں بھٹائی آباد کے وفد سے ملاقات کر کے بھٹائی آباد کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ پہلوان گوٹھ سے بھٹائی آباد کا راستہ جس سے تقریبا دو لاکھ کی آبادی متاثر ہے اسکو CAA, ASF, نے بند کیا ہوا ہے اس راستے کو ہموار کر کے عوام کی سہولت کیلئے کھولا جائے۔محبوب الہی نے کہا کہ راستہ بند ہونے سے کوئی ایمبولنس ، فائر برگیڈ، میت بس دو لاکھ کے اتنی بڑی آبادی میں جا نہیں سکتی۔20 سے 15 کلومیٹر کا لمبا سفر کرنا پڑتا ہے۔ مہنگائی کے دور میں یہ ایک اضافی خرچہ ہے ۔محبوب الہی نے مزید کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ کی حکومت نے کراچی میں عوامی مفادات کیلیے بھرپور کام کیے ہیں اس بار بھی انشااللہ ہم ہی کراچی کے مسائل کو حل کرینگے ، وزیر مملکت عبدالرحمٰن کانجو نے یقین دھانی کرائی ہے کے جلد CAA, ASF, انتظامیہ سے ملاقات کرکے مسئلے کو حل کیا جائے گا۔ وفد میں احمد علی بلوچ، رانا داود ، راجا ریاض، محمد سلیم، سید نثار شاہ (JUIF) شاہ جمال بگٹی، عبدالحق، سعید مروت شامل تھے۔

مزیدخبریں