بابر یا رضوان کیساتھ فخر زمان سے اوپننگ کروانی چاہئے: مکی آرتھر



لاہور ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان کیلئے اننگز کا آغاز کر رہے ہیں اور وہ ایک بہت ہی موثر اوپننگ جوڑی رہے ہیں۔ سابق ہندوستانی بلے باز رابن اتھپا کا ماننا ہے کہ بابر کو فخر زمان کو اوپننگ کرنی چاہئے کیونکہ یہ پاکستان کو بائیں اور دائیں ہاتھ کے بلے بازوں کا امتزاج فراہم کرے گا جو ہمیشہ اپوزیشن کے بالنگ اٹیک کو ناکام بنا دیتا ہے۔روبن اتھپا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم رضوان اور بابر پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے کہ آپ انہیں الگ کرنا چاہیں گے جب آپ پہلے بیٹنگ کرتے ہیں۔بابر یا رضوان کو ون ڈان پوزیشن پر رکھنے سے بیٹنگ کا شعبہ مضبوط ہوگا۔ دریں اثنا پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی ایسا ہی بیان دیتے ہوئے کہا کہ فخر زمان کی بیٹنگ پوزیشن کو تبدیل کرنے سے پاکستان کی پوزیشن بہتر ہو سکتی ہے کیونکہ وہ مختلف جگہوں پر شاٹس کھیل کر بولرز کو مایوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مختلف اینگلز ہیں، آپ کے پاس بائیں ہاتھ اور ایک دائیں ہاتھ کا بلے باز ہے لہذا بابر اور رضوان کو آگے پیچھے کردیں اور فخر زمان سے اوپن کروائیں ۔ پاکستان کے مڈل آرڈر کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق کوچ نے کہا کہ مین ان گرین میں پہلے مڈل آرڈر بلے بازوں کا تجربہ تھا لیکن اب ان کے پاس ناتجربہ کار کھلاڑی ہیں جو تین ابتدائی وکٹیں گنوانے کے بعد اننگز بنانے سے قاصر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...