لاہور ( اسپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے سائیکلسٹ لوئس مینٹجیس نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا، ریس میں اطالوی سائیکل سوار سیموئل بٹسٹیلا نے دوسری ، اٹلی کے ہی سائیکلسٹ ایڈورڈو زیمبینی نے تیسری ، بیلجیم کے ریمکو ایونپول نے چوتھی جبکہ اطالوی سائیکل سوار فلیپو کونکا نے پانچویں پوزیشن حاصل کی، ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا نواں مرحلہ ولاویسیوسا سے لیس تک پہاڑی پر 175.5کلو میٹر پر محیط تھا جس کو30سالہ جنوبی افریقہ کے سائیکلسٹ لوئس مینٹجیس نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ،انہوں نے مطلوبہ فاصلہ 4گھنٹے 32منٹ اور 39سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔، ریس کے نویں مرحلے میں اطالوی سائیکل سوار سیموئل بٹسٹیلا دوسرے اور اٹلی کے ہی سائیکلسٹ ایڈورڈو زیمبینی تیسرے نمبر پر رہے، بیلجیم کے سائیکل سوار ریمکو ایونپول کا ریس کے چھٹے مرحلے سے ریڈ جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔
لوئس مینٹجیس نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کانواں مرحلہ جیت لیا
Aug 30, 2022