کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سینئر نائب صدر نائب صدر عابدبروہی نے کہا ہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دے رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں باکسنگ کا کھیل ترقی و فروغ پارہا ہے۔ ان خیالات کا سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے تعاون سے انترنیشنل باکسنگ ڈے کے موقع پر لیاری پروجیکٹ باکسنگ کلب میں کوچز‘ کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق انٹرنیشنل‘ نٗشنل باکسرز کی کثیر تعداد موجود تھی‘ تقریب میں ڈاکٹر شاہد نے جدید ٹیکنیک کے بارے میں باکسرز و کوچز کو لیکچر دیئے اور کہا کہ اگر حکومت پاکستان باکسنگ کھیل کے لئے مستقل بنیادوں پر تربیتی کیمپ لگائے تو پاکستانی باکسرز ماضی کی طرح میڈلز لانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرینگے‘ اس سے قبل سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن عبدالرزاق بلوچ نے کہا کہ ہم نے ماضی مین بھی انٹرنیشنل باکسنگ ڈے منایا ہے اور آج بھی اسی جوش و جذبے سے منارہے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان کراچی سے تعلق رکھنے والے بڑے بڑے نامی گرامی انٹرنیشنل و نیشنل باکسرز و کوز موجود ہیں‘ سابق انٹرنیشنل باکسرز و جدید باکسنگ ٹیکنیک کے ماہر ڈاکٹر شاہد نے کہا کہ جب تک کوئی باکسر یا کھلاڑی جسمانی و ذہنی طور پر فٹ نہ ہو تو وہ فنی طور پر کبھی فٹ نہیں ہوتا لیکن پاکستانی باکسرز نے ہمیشہ محدود وسائل کے باوجود قوم کو کبھی مایوس نہیں کیا اس موقع پر باکسرز کو ٹی شرٹ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے اور تین نمائشی مقابلے منعقد کئے اور باکسرز کو مختلف فنی تربیتی ٹپس بھی دیں گئی ‘سب سے اہم بات گرلز باکسرز کی ریکارڈ تعداد میں شرکت تھی۔
ملک میں باکسنگ کا کھیل فروغ پارہا ہے‘ عابدبروہی
Aug 30, 2022