سیلاب زدگان کوبیانات نہیں سنجیدہ اقدامات سے ریلیف ملے گا: ارشد چھرا 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران پرانا اڈہ لاریاں کے صدر چوہدری محمد ارشد چھرا اور جنرل سیکرٹری شیخ عبدالحمید نے کہا ہے کہ  سیلاب زدگان کوبیانات نہیں سنجیدہ اقدامات سے ریلیف ملے گامستقبل میں سیلاب سے یقینی بچائوکیلئے دوررس اصلاحات کرناہوں گی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے متعدد این جی اوز متحرک ہیں لیکن اس کے باوجود متاثرین کا روز بروز بڑھتا ہوااحساس محرومی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے جو کردارسیلاب سے تباہ حال مقامات پرمحض فوٹوسیشن تک محدود ہیں ان کی مجرمانہ سوچ قابل افسوس اورقابل مذمت ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان تاجر رہنمائوں نے کہا کہ جوسانحات اوربیگناہوں کی اموات پرسیاست کر تے ہیں ان کاشمار انسانوں میں نہیں ہوسکتاجولوگ سیلاب کے نتیجہ میں چھت اورچاردیواری سے محروم ہوئے ان مصیبت زدگان کوبیماریوں اوربھوک سے بچانے کیلئے انہیں فوری ادویات اورضروریات زندگی پہچاناہوں گی، انہوں نے کہا کہ سیلاب کے نتیجہ میں بچوں سمیت نوسو سے زائدقیمتی انسانی جانوں کاضیاع قومی سانحہ ہے ، ان بیگناہوں کی ناحق موت کاحساب کون دے گامعلوم کیاجائے پاکستان کے اندر ہرسال سیلاب آنے میں کس کس کی مجرمانہ غفلت کارفرما ہے ،سدباب کاراستہ تلاش کیوں نہیں کیا جاتا،انہوں نے کہا کہ اگرسیلاب عذاب ہوتا تواشرافیہ کے محلات محفوظ نہ ہوتے ۔،یہ تو ارباب اقتدار واختیار کی بدترین بدانتظامی کاشاخسانہ ہے وفاق سمیت کسی صوبائی حکومت کی امدادی کاروائیاں تسلی بخش نہیں ،ابھی تک مصیبت زدگان کے پاس جوکچھ پہنچا وہ ان کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق ہے،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فوری طورپرملک میں ہرسائز کے آبی ذخائر تعمیر کرے اورجوکوئی رکاوٹ حائل کرے اسے نشان عبرت بنادیاجائے ۔

ای پیپر دی نیشن