حکومتی پانچ ارب کا ریلیف پیکج عوام دوستی کا ثبوت ہے : چوہدری شکیل

Aug 30, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائند ہ نوائے وقت )وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری شکیل عطاء اللہ ورک نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے پانچ ارب روپے کے ریلیف پیکج دیکر اپنی عوام دوستی اور حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے دوسری طرف (ق) لیگ نے بھی متاثرین سیلاب کیلئے ابتک ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کے عطیات جمع کروائے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی فوٹو سیشن کی بجائے عملی طور پر سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں وفاق میں حکمران اتحاد مصیبت کی اس گھڑی میں بھی عمران خان اور پنجاب حکومت پر تنقید کرکے اپنے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دے رہا ہے وفاقی حکومت کے اتحادی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کی بجائے بیرون ممالک میں عیائشیاں کررہے ہیں ۔، شیخوپورہ شہر کیلئے بہت جلد بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع ہے جس سے شہر کے دیرینہ مسائل کے حل میں بڑی مدد ملے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب شیخوپورہ میں میٹ دی پریس پروگرام میں کیا، اس موقع پر چوہدری فضل حسین ورک، رانا ماجد علی، حاجی فلک شیر ورک سمیت دیگر موجود تھے۔، چوہدری شکیل عطاء اللہ ورک نے کہا کہ بار بار پارٹیاں بدلنے والے سیاسی رہنمائوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اب سیاستدان پارٹیاں تبدیل کرنے سے پہلے 100بار سوچیں گے چوہدری پرویز الٰہی کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے شیخوپورہ شہر کی ترقی یونیورسٹی کے قیام ،سپیڈو بس کی شیخوپورہ تک بحالی نئے قبرستانوں اور سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے انقلابی اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے 

مزیدخبریں