عمران خان کی قیادت میں تاریخی  برآمدات بڑھیں:شفقت رسول

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار یوسی چیئرمین شفقت رسول چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں عمران خان کی ملک اور عوام دوست پالیسیوں ،غیر ملکی سرمایہ کاروںکے اعتماد کی بدولت بند فیکٹریاں اور کارخانے بھی چل پڑے تھے بلکہ مزدوروں کی قلت تھی عمران خان کی قیادت میں ملک میں تاریخی برآمدات بڑھیں نااہل شہباز حکومت نے ملکی ترقی کی گاڑی کو بریک لگادی ہے جس کا خمیازہ پوری قوم آج بھگت رہی ہے۔ 14 جماعتوں پر مشتمل اتحادی سیاستدانوںنے حکومت ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر نہیں بلکہ ذاتی مفادات ،قوانین میں ردوبدل ،انتخابی اصلاحات ، اوورسیز پاکستانیز کے ووٹ کے خاتمہ سمیت دیگر معاملات کوبہتر بنانے کیلئے لی گئی ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ حکومت کی نااہلی کے باعث برآمدات آج نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں فیکٹریاں اور کارخانے بند ہو رہے ہیں وفاق پر مسلط نام نہاد تجربہ کار ٹیم بدترین نااہل ثابت ہوئی ہے ملکی مالیاتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے عمران خان کے دور میں ملکی خزانہ بھرچکا تھاتحریک انصاف کی حکومت پٹرول اور زراعت پر سبسڈی دے رہی تھی ملکی جی ڈی پی کی شرح 6 فیصد کے قریب پہنچ چکی تھی مگر پی ڈی ایم ٹولے نے سب کچھ تہس نہس کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...