شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )شیخوپورہ میں جماعت اسلامی اور اہلحدیث یوتھ فورس کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے فلڈ ریلیف کیمپس لگائے گئے جہاں پر شہریوں نے لاکھوں روپے کے عطیات جمع کروائے، اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ انعام الرحمن یزدانی کی قیادت میں متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا جس میں رہائشی ٹینٹ اور اشیاء خوردونوش شامل تھیں جبکہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر رانا تحفہ دستگیر احمد خاں نے شیخوپورہ ، فیروزوالہ، مریدکے، راوی ریان ودیگر مقامات پرلگائے جانے والے فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کرکے اپنی نگرانی میں امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں بھجوایا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا تحفہ دستگیر احمد خاں نے کہا کہ سیلاب زدگان کوبیانات نہیں سنجیدہ اقدامات سے ریلیف ملے گامستقبل میں سیلاب سے یقینی بچائوکیلئے دوررس اصلاحات کرناہوں گی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے متعدد این جی اوز متحرک ہیں لیکن اس کے باوجود متاثرین کا روز بروز بڑھتا ہوااحساس محرومی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے جو کردارسیلاب سے تباہ حال
مقامات پرمحض فوٹوسیشن تک محدود ہیں ان کی مجرمانہ سوچ قابل افسوس اورقابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ جوسانحات اوربیگناہوں کی اموات پرسیاست کر تے ہیں ان کاشمار انسانوں میں نہیں ہوسکتا جو لوگ سیلاب کے نتیجہ میں چھت اورچاردیواری سے محروم ہوئے ان مصیبت زدگان کوبیماریوں اور بھوک سے بچانے کیلئے انہیں فوری ادویات اورضروریات زندگی پہچاناہوں گی ۔