شرقپور شریف (نامہ نگار)حکومت سیلاب زدگان کی ہر ممکن اقدامات کرے جنوبی پنجاب، سندھ،بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔حکومت وقت اور مخیر حضرات فوری طور پر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے عملی اقدامات کریں۔ مصیبت زدہ لوگوں کے کام آنااسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔نبی پاکؐ کے ماننے والے ہر دور میں مصیبت زدہ لوگوں کے کام آتے رہے ہیں۔اولیاء کاملین کی تعلیمات کے مطابق دنیا بھر میں خانقاہی نظام مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت کیلئے کام کر رہا ہے۔اس سلسلہ میں آستانہ عالیہ شرقپور شریف نے بھی ہر موقع پر اہم کردار ادا کیا ہے۔ آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے تمام متوسلین خصوصاََ اور تمام اہل اسلام سے عموماََ یہ اپیل کی جاتی ہے کہ ملک بھر میں اس وقت سیلاب اور بارش سے متاثرین کیلئے راشن،کپڑے اورضروری سامان اکٹھا کر کے عملی طور پر ان کی مدد کیلئے جہاں ضرورت ہو وہاں پہنچایا جائے۔حکومت وقت ابھی تک اس سلسلہ میں کوتاہی سے کام لے رہی ہے ۔ہم اس کی مزمت کرتے ہیں افواج پاکستان اور پاکستان کے تمام دیگر اداروں کوبڑھ چڑھ کر فوری طور پر سیلاب زدگان کی مددکیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ مزید انسانی جانوں اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ان خیالات کا اظہارصاحبزادہ میاں ولید احمد جواد سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف نے اپنے تبلیغی دورہ دبئی کے دوران امام ربانی حضرت مجددالف ثانی شیخ احمد قاروقی سرہندی رحمتہ اللہ علیہ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔