قتل کی 5وارداتوں میں ملوث 12ملزمان گرفتار 

Aug 30, 2022

لاہور(نامہ نگار) انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے قتل کی 5وارداتوں میں ملوث 12ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ڈکیتی و دیگر جرائم میں ملوث 11ملزمان بھی گرفتار کئے گئے ہیں ۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن ڈاکٹر رضا تنویر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  انویسٹی گیشن پولیس ستوکتلہ نے پرانی دشمنی پر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے 2ملزمان گرفتارکر لیے ۔انویسٹی گیشن پو لیس نواب ٹاؤن نے بیٹے کے سسر قربان علی کو قتل کرنے والے ملزم مقصود کو گرفتار کیا۔ انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے گودام کے چوکیدار کو قتل کرنیوالے 5ملزمان گرفتارکر لیے۔ انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال نے نشہ کرنے سے منع کرنے پر سگے بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔انویسٹی گیشن پو لیس سندرنے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پرماں نسرین بی بی کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کرنے والے ملزم نعیم کو کو گرفتار کر لیا۔انویسٹی گیشن پو لیس نواب ٹاؤن نے ذہنی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ انویسٹی گیشن پولیس سندر نے ڈکیت گینگ کے 3ملزمان اظہر ، آصف اور ذیشان کوگرفتار کر کے ملزمان سے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے مالیتی 46تولے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فونز برآمد کر لئے ۔انویسٹی گیشن پو لیس ٹاؤن شپ نے نقب زنی کی واردات میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی فریج، ڈرائیر مشین، 12عدد بیڈ، واشنگ مشین، ڈسپنسر سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا ہے ۔انویسٹی گیشن پو لیس رائیونڈ نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث5ملزمان ندیم، کرم، وسیم، عمران اور عتیق کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے نقدی اور رکشہ برآمدکر لیا  ہے۔ایس پی نے کہاملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔

مزیدخبریں