سستا پٹرول خریدنے کیلئے روس اور افغان حکومت معاہدے کے قریب

Aug 30, 2022

کابل (نیٹ نیوز) روس اور یوکرین کی جاری جنگ میں بھارت کے بعد افغانستان حکومت کا سستا پٹرول حاصل کرنے کے لیے ماسکو سے جلد معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت تجارت کے حکام نے بتایا ہماری انتظامیہ روس سے پٹرول کی خریداری کے لیے بات چیت کر رہے ہیں جو آخری مراحل میں ہے۔ترجمان افغانستان کی وزارت تجارت اور صنعت حبیب الرحمان حبیب نے تصدیق کی وزارت تجارت کی سربراہی میں سرکاری وفد ماسکو میں ہے اور گندم، گیس اور تیل کی فراہمی کے معاہدوں کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ انہوں نے بتایا وہ روسی فریق کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، معاہدے مکمل ہونے کے بعد وہ تفصیلات شیئر کریں گے۔وزیر تجارت اور صنعت کے دفتر کے ذریعے نے  بتایا ہمارے تکنیکی عہدیداروں نے وزارتی وفد کے دورہ کے بعد معاہدوں پر کام کرنے کے لیے ماسکو میں قیام کیا تھا۔ ہم معاہدے کے متن پر کام کر رہے ہیں، تقریباً پٹرول پر متفق ہو چکے ہیں۔دوسری طرف روس کی خارجہ اور توانائی کی وزارتوں کے ترجمانوں نے تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔
 افغان وزارت تجارت

مزیدخبریں