وفا قی حکمران سیلاب پر سیاسی  دکانداری کو بند کرے: مظفر محمود 

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری رانا مظفر محمود خاںنے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اور مصیبت زدہ لوگوں کو مشکل ترین حالات میںپنجاب اور کے پی کے حکومت اکیلا نہیں چھوڑے گی وفاق کے حکمرانوں کو سیلاب پر سیاسی دکانداری بند کردینی چاہے بلکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرکے انکی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے چاہیے سابق صدرآصف علی زرداری اراکین کی خرید وفروخت کیلئے اربوںروپے خرچ کرتے ہیں ۔مگر سندھ کے ڈوبتے ہوئے عوام کیلئے ان کے پاس کوئی بجٹ نہیںہے سندھ کے رکن اسمبلی کی طر ف سے سیلاب متاثرین میں50,50 روپے تقسیم کرنا انکی تذلیل اور رکن اسمبلی کی ذہنی گراوٹ ہے یہ لوگ آج بھی سندھ کے عوام کو غلامی ،محکومی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور کئے ہوئے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی رانا مظفر محمود خاںنے کہاکہ تحریک انصاف پاکستان کے عوام کونااہل ٹولے کے رحم وکرم پر نہیںچھوڑیںگے چار ماہ قبل مہنگائی مارچ کرنیوالوںنے اقتدار سنبھالنے ہی مہنگائی کے جن کو بوتل سے نکال کر میدان میں چھوڑ دیا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیوںپر مجبور ہیں پاکستان میںاس وقت ایک طرف لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں تو دوسری طرف حکومت کی نااہلی کی وجہ سے موت کی آغوش میںجارہے ہیں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) جھوٹ ،فراڈ کی ماسٹر مائنڈ جماعت بن کر ابھری ہے شوکت ترین آڈیو پر جس طرح واہ ویلا کیا جارہا ہے اس کی حقیقت جاننے کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن