لاہور(سپیشل رپورٹر) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ نہ ہوسکی، نئے لاء افسران کے نام اور کارکردگی رپورٹ بھی ویب سائٹ پر جاری نہیں ہوسکی۔ ویب سائٹ پر انفارمیشن اپ ڈیٹ کی تاریخ 29 اگست تحریر کی گئی ۔ ویب سائٹ پر لاء افسران کی سرچ میں ہائیکورٹ کے جج بن جانیوالے اور تبدیل ہونیوالے لاء افسران کے نام ابھی تک موجود ہیں۔