لاہور(خبر نگار)احتساب عدالت نے ایلیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کاشف خان کیخلاف فراڈ کیس میں آئندہ سماعت پر دوبارہ گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا، ریکارڈ نہ ہونے کے باعث بیان قلمبند نہ کیا جا سکا،نیب ریفرنس کے مطابق ملزم پر پلاٹوں کی جعلی فائلز فروخت کرنے کا الزام عائد ہے، ملزم نے لوگوں سے رقم لینے کے باوجود مالکانہ حقوق فراہم نہ کیے،ملزم کی جانب سے پلی بارگیننگ میں لوگوں کو ادا کیے گئے 140 چیک بوگس نکلے تھے۔