مانگامنڈی ( نامہ نگار) آگ لگنے سے دو رکشے اور ایک ٹیوٹا ویگن جل کر خاکستر جبکہ 5 افراد جھلس گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق ایک لوڈر رکشہ پٹرول کی گیلن لے کر جا رہا تھا جب وہ رائیونڈ روڈ بستی نہر والا پہنچا تو سڑک پر سیوریج کا گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے بڑے بڑے گہرے کھڈے تھے جس کی وجہ سے رکشہ الٹ گیا اور سارا پٹرول پانی میں مکس ہو گیا کہ قریب سے ٹیوٹا ویگن گزری جس کی تاریں سپارک ہونے کی وجہ سے پانی میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے دو لوڈر رکشے اور ایک مسافر وین کو آگ لگ گئی اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ وین کے مسافروں نے چھلانگ لگا کر جانیں بچائیں تاہم پھر بھی پانچ مسافر محمد شہزاد، محمد سلیم، محمد اشرف، محمد یوسف اور محمد امجد بری طرح جھلس گئے جنہیں عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت مقامی ہسپتال پہنچایا ۔ ریسکیو 1122دیر سے پہنچی اور بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا ۔
مانگامنڈی : آگ لگنے سے دو رکشے ،ویگن جل کر خاکستر ،5 افراد جھلس گئے
Aug 30, 2022