پھول نگر (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے،رانا بدر جمیل ،راناسعید جمیل ،قدرت اللہ جوئیہ اور رانا عمر جمیل نے نکئی پارٹی اور پی ٹی آئی کوجوائن کرلیا، تفصیلات کے مطابق رانا سعید جمیل پی پی 134کے میدوار ،رانا بد جمیل ،قدرت اللہ جوئیہ،رانا علی تنویر اور رانا خلیل نے ضلع قصور پی ٹی آئی کے صدر سردار طالب حسن نکئی کی پارٹی جوائن کرلی اور عہد کیا کے ہم نے رانا حیات خاں سے ناطے توڑ دیے ہے اور نکئی برادران کے ساتھ ناطے جوڑ لئے ہیں آئندہ ہم سردار طالب حسن نکئی سرداراحمد ایاز نکئی کی حمائت کرینگے اس موقع پر سردار طالب حسن نکئی نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی پٹواری اور تھانیدار کی سیاست نہیں کی بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سیاست کی ہے سردار طالب نے کہا کہ میری پارٹی کا ہر کارکن مجھے عزیز ہے۔ میری پارٹی کے کارکنان جب مالی طور پر مضبوط ہوتے ہیں تو مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے کہ ہمارا کارکن ترقی کررہا ہے ہم نے کبھی بھی کسی کا کاروبار نہیں چھینا اپوزیشن لیڈر اصغر جوئیہ تحصیل پتوکی یوتھ ونگ کے صدر فہیم احمد جوئیہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سردار طالب حسن نکئی اپنے والد سردار حمید نکئی کے نقشہ قدم پر ہے لوگ انہیں ووٹ اس لئے دیتے ہیں کہ یہ شریف ملنسار ہیں ۔
پھول نگر: بدر جمیل،سعید جمیل،قدرت اللہ،عمر جمیل کی پی ٹی آئی میں شمولیت
Aug 30, 2022