گوجرانوالہ میں خونخوار، آوارہ کتوں کی بھرمار،بچے،بزرگ گھروں میں محصور

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) کارپوریشن حکام کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر بھر میں خونخوار آوارہ کتوں  کی بھرمار ہوگئی جن کے حملوں سے بچنے کیلئے بچے  اور بزرگ افرادگھروں میں محصورہو کر رہ گئے ،سیٹلائٹ ٹائون ،وحدت کالونی ، فرید ٹائون ، چھچھر والی، پیپلز کالونی ،ماڈل ٹائون ، کالج روڈ ، نوشہرہ روڈ ،مڑیاں اور شاہین آباد سمیت شہر کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں جگہ جگہ آورہ کتے ٹولیوں کی شکل میں نظر نہ آتے ہوں ،جو پاس سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار اور پیدل افراد پر اچانک حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیتے ہیں، جس کے باعث خونخوار آورہ کتوں کے حملے کا ہر روز شہری شکارہو رہے ہیں ،اس سنگین صورتحال کے باوجود ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے اس حوالے سے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹولیوں کی شکل میں گھومنے والے آوارہ کتوں کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں اسی لئے وہ اپنے کمسن بچوں کو اکیلے گھروں سے باہر کھیلنے کیلئے نہیں بھجواتے  ، آوارہ کتوں کے حملوں کے واقعات میں روز بروز بڑھتا اضافہ انتہائی تشویشناک ہے ،ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ کتوں کی تلفی کیلئے ملنے والا فنڈ مبینہ طورپر کافی عرصہ سے ہڑپ کر رہا ہے ، شہریوں نے کمشنر اور ڈی سی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر بھر سے آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں  ۔

ای پیپر دی نیشن