سموگ کا باعث بننے والے 139  صنعتی یونٹوں کیخلاف کاروائیاں 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر ز(سٹی) کامران حسین،صدر عمر سروراور محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے اینٹی سموگ مہم 2022کے تحت سموگ کا باعث بننے والے عوامل کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،تفصیلات کے مطابق 15جون سے اب تک 385فیکٹریوں اور بھٹوں کو چیک کیا گیا،کاروائیوں کے دوران 139یونٹوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 35لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے اس کے علاوہ 55یونٹس کے آپریشن کو روک دیا گیا اور10یونٹوں کو مسمار کر دیا گیا،سیکرٹری ماحولیات نے اینٹی سموگ مہم کے سلسلہ میں گوجرانوالہ میں اینٹی سموگ سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو کہ تا حکم ثانی اپنی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...