گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )امپورٹڈ حکمرانوں کی سازشوں اور گھٹیا پراپیگنڈہ مہم کے باوجود پوری قوم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے، گوجرانوالہ پی ٹی آئی کا قلعہ بن چکا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف گوجرانوالہ سٹی کے جنرل سیکرٹری و امیدوار پی پی 62 چوہدری محمد طارق گجر، سینئر رہنما چوہدری محمد سعید گجر، ڈاکٹر محمد مالک اور چوہدری عمران الہی نے یونین کونسل 62 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم شہر کی تمام یونین کونسلوں میں گراس روٹ لیول پر پارٹی کو منظم و فعال کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کریں گے، اس موقع پر چوہدری ثاقب، امین خان ،ملک منیر ،چاچا لطیف کمبوہ ،صدام مہر،بائو حیدر ،چوھدری مبارک چوھدری صفدر مہر ،چوھدری علی رضا مہر،اشرف خان ،شہباز مندران ،ذیشان مہر،احمد جند ران ،مبارک بھٹہ ،مرزا حق نواز نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پراپیگنڈے کے باوجود پوری قوم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے: طارق گجر
Aug 30, 2022