پی ایم اے فلڈریلیف فنڈ میں بھر پور حصہ لے رہی ہے: ڈاکٹر ابرار کلیم

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) وطن عزیز اس وقت سیلاب کی شدید ترین تباہ کاریوں کا شکار ہے وہیں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد و ادارے سیلا ب سے متاثرہ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے میدان عمل میں ہیں،صدر ڈاکٹر ابرار کلیم خواجہ کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن گوجرانوالہ پی ایم اے فلڈریلیف فنڈ میں بھر پور حصہ لے رہی ہے انہوں نے پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے تمام ارکان سے التماس کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہوں تاکہ سیلاب متاثرین کے لئے جس قدر ہوسکے سہولیات فراہم کی جا سکیںاس موقع پر جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر فیصل اقبال چوہدری نے کہا سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے بھی کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن