حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ حافظ آباد ڈاکٹر ریحان اظہر اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرڈاکٹر حمزہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ صحت کی جانب سے ماں کے دودھ کی افادیت کے بارے ہفتہ آگاہی منا یا جارہاہے۔جس کا مقصد نوزائدہ بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی افادیت،ماں اور بچے کی بہتر صحت بارے خواتین کو آگاہی اور شعور فراہم کر نا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں تین ستمبر تک بریسٹ فیڈنگ ویک منایا جا رہا ہے اس ہفتہ آگاہی کا مقصد خواتین اس بارے خصوصی شعور اجاگر کرنا ہے کہ پیدائش سے لیکر دو سال تک بچوں کیلئے ماں کا دود ھ سب سے اہم اور مفید ترین غذا ہے ۔ ماں کے دودھ میں وہ تمام تر غذائیت، وٹامنز اور کیلشیم موجود ہوتے ہیں جوچھوٹے بچوں کی صحت کیلئے مفید ترین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تین ستمبر تک منائے جانے والے اس بریسٹ فیڈنگ ویک کے دوران ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں خصوصی کائو نٹر ز قائم کیے گئے ہیں،جہاں خواتین کو ماں کے دود ھ کی افادیت بارے آگاہی فراہم کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ مائیں اپنے نوزائیدہ بچوں کو چھ ماہ کی عمر تک صرف ماں کا ہی دود ھ پلائیں چھ ماہ کے بعد بچوں کو دودھ کے ساتھ نرم غذا بھی کھلائیں ۔سی ای او ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹرنے مختلف ہسپتالوں میں بریسٹ فیڈنگ ویک کا باقاعدہ افتتاح کیا اور وہاں آنے والی خواتین میں آگاہی مپفلٹس اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔
ماں کے دودھ میں بچوں کیلئے مفید ترین وٹامنز اور کیلشیم موجود ہوتے ہیں:ڈاکٹر ریحان اظہر
Aug 30, 2022