شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی +نمائند ہ نوائے وقت)صوبائی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کرنے کے علاوہ ان سے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال ، سیلاب کی تباہ کاریوں اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس میں صوبائی وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ محلہ دارالسلام سمیت شہر کے دیگر مقامات پر شہر میں سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتربنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں بہت جلد شیخوپورہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو جائے گا، ملاقات میں پیر سید ارشد ہاشمی نے صوبائی وزیر کو تجویز دی کہ سکولز اور کالجز میں اسمبلی کے وقت تلاوت،نعت رسولِ مقبول اور قومی ترانے لازم قرار دیا جائے کیونکہ نئی نسل کو قومی ترانے کا بالکل بھی نہیں پتہ اور قومی مشاہیر کی عظیم خدمات سے متعلق بچوں کو اسمبلی میں لیکچر دینا چاہئے اس ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت کو دانشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے حالات خوفناک حد تک خراب ہیں ایسے میں عمران خان کو دیوار سے لگانے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ملک کی 70 فیصد آبادی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے سب کو ملکر مشکلات اور مصائب میں گھرے اپنے شہریوں کی مدد کرنا ہوگی ایسی مشکلات کا قومیں متحد ہوکر مقابلہ کرتی ہیں۔