عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سیلاب سڑکوں سے گزر گیا لیکن اب عوام کا سیلاب سڑکوں پر آئے گا۔بھارت سے تجارت شروع کرنےکے بعداب یہ اسرائیل کیطرف بڑھیں گے۔سفیدپوش ہی نہیں،صاحب حیثیت بھی بجلی کےبل ادانہیں کر پا رہا۔سیلاب سے مری قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے۔سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئےگا۔عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ انکی مقبولیت کاپتہ چل سکے.
بھارت سے تجارت شروع کرنےکے بعداب یہ اسرائیل کیطرف بڑھیں گے۔سفیدپوش ہی نہیں،صاحب حیثیت بھی بجلی کےبل ادانہیں کر پا رہا۔سیلاب سے مری قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے۔سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئےگا۔عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ انکی مقبولیت کاپتہ چل سکے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 30, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہونے پر وزرا شادیانے بجارہے ہیں جبکہ قرضہ قوم نے ہی واپس کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں عوام بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ سیاستدان دست و گریبان ہیں، بھارت کے ساتھ تجارت کے بعد اب یہ اسرائیل سے تعلقات کی طرف بڑھیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طرح حکمران بھی سیلاب زدگان کے لئے ٹیلی تھون کریں.حکمران ٹیلی تھون کریں تاکہ ان کی مقبولیت کا پتہ چل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ غریب تو دور کی بات سفید پوش طبقے کے لئے بھی بجلی کا بل جمع کرانا مشکل ہوگیا ہے. سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران دکھائی دے رہا ہے۔