ملک بھر میں آج موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات   

Aug 30, 2022 | 13:46

ویب ڈیسک

ملک بھر میں آج موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا البتہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بار ش ہو سکتی ہے۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ مری ، راولپنڈی، گلیات ، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا .تاہم لسبیلہ،آوران، بارکھان ، ژوب ، موسیٰ خیل، قلات اور خضدار میں  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا .البتہ بنوں،ڈی آئی خان،کرم،چترال، دیر، سوات،بالاکوٹ، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں