تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سوات پہنچ گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کمراٹ اور کالام میں پھنسے مقامی افراد اور سیاحوں سے ملاقات کریں گے۔خواتین،بچوں اور غیر ملکیوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کانجو کینٹ سوات منتقل کیا جا رہا ہے۔ان افراد کو ضروری انتظامی اور طبی امداد کی فراہمی کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ ہونے میں مدد کی جا رہی ہے۔
سیاحوں نے بتایا کہ پاک آرمی کے جوان کل اور آج بھی مدد میں مصروف ہیں۔پاک فوج کی مشکل کی گھڑی میں خدمات کو سراہتے ہیں۔کالام سے پاک آرمی نے ریسکیو کیا ۔ہمیں لگا کوئی پوچھنے والا نہیں، ہم پاک فوج کے شکرگزار رہیں گے۔
ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہمیں نکالا، بچوں کے پاک آرمی کے زندہ آباد کے نعرے