پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان گزشتہ شب عطیات دینے پر سمندر پار پاکستانیوں کے مشکور ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لکھا کہ گزشتہ شب عطیات دینے پر اہلِ وطن خصوصاً سمندر پار پاکستانیوں کا مشکور ہوں۔
گزشتہ شب نہایت فیاضی اور سخاوت سے عطیات دینے پر میں اہلِ وطن خصوصاً اپنے سمندر پار پاکستانیوں کا مشکور ہوں۔ ہماری 3 گھنٹوں کی ٹیلی تھون میں ہمیں 5 ارب روپے کے عطیات کے اعلانات (Pledges) موصول ہوئے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 30, 2022
عمران خان کا کہنا تھا کہ 3 گھنٹے کی ٹیلی تھون میں 5 ارب روپے کے عطیات کے اعلانات کیے گئے ہیں۔عمران خان کے ٹیلی تھون سیشن میں سیلاب متاثرین کیلئے 5 ارب سے زائد رقم اکٹھی ہوگئی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون سیشن میں کہا کہ پاکستان کیلئے اس وقت سب سے مشکل وقت ہے. سیلاب سے اس وقت پورا ملک متاثر ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورا پاکستان ملکر اس امتحان کا سامنا کرے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بلین ٹری سونامی شروع کیا تھا جو پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے، ایسے ہی ہمارے دور میں 10بڑے ڈیمز کی تعمیر شروع کردی گئی تھی ڈیمز کے ذریعے ہم سیلاب کی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بہت سارے لوگ مدد کرنا چاہتے ہیں،آج کوشش ہے کہ سیلاب زدگان کیلئے سب مدد کرینگے، ٹیلی تھون سے ملنے والی رقم پورے ملک میں خرچ کی جائے گی۔