صوبہ پنجاب میں روڈز سیکٹر کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری 


صوبائی ورکنگ پارٹی کا اجلاس چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ عبد اللہ خان سنمبل کی زیر صدارت منعقد
صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر محمد سہیل انور چوہدری اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز کی شرکت

    پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ساتویں اجلاس میں روڈز سیکٹر کی8ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 8ارب 97کروڑ 64لاکھ 13ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔ 
 صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع و تحصیل بہاولنگر میں بہاولنگر تا عارفوالا روڈ کی بحالی (لمبائی 17 کلومیٹر) کیلئے 63 کروڑ 12 لاکھ 46 ہزار روپے، ضلع بہاولنگر میں چشتیاں تا ہارون آباد برآستہ پل مراد  روڈ کی بحالی (لمبائی 26.40کلومیٹر) کیلئے 1 ارب 38 کروڑ 76 لاکھ 10 ہزار روپے، ضلع بہاولنگر تحصیل منچن آباد میں منچن آباد تا ڈھک پٹاں روڈ کی بحالی (لمبائی 17 کلومیٹر) کیلئے 87 کروڑ 50 لاکھ 19 ہزار روپے، ضلع وہاڑی میں لڈن کرم پور روڈ کی بحالی کیلئے 67 کروڑ 7 لاکھ 70 ہزار روپے، ضلع وہاڑی میں وہاڑی میلسی کہروڑ پکا لودھراں روڈ (سیکشن میلسی شہر سے ضلع باؤنڈری وہاڑی) 20 سے 24 فٹ چوڑے روڈ کی کشادگی و بہتری کیلئے 99 کروڑ 68 لاکھ 32 ہزار روپے، ضلع ملتان میں شجاع آباد جلالپور پیروالا روڈ کی بحالی (لمبائی 48.50کلومیٹر) کیلئے 2 ارب 52 کروڑ 51 لاکھ 98 ہزار روپے، ضلع لیہ میں چوبارا سے نواں کوٹ تک میٹلڈ روڈ کی بحالی (لمبائی 23.10کلومیٹر) کیلئے 91 کروڑ 75 لاکھ 70 ہزار روپے اور ضلع لیہ میں کرور تا بیہال میٹلڈ روڈ کی بحالی (لمبائی 18.52کلومیٹر) کیلئے 97 کروڑ 22 لاکھ 68 ہزار روپے شامل ہیں۔
اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن