حکومت بے گھر افراد کیلئے25 سے 30 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرے، سراج الحق

Aug 30, 2022 | 22:49

ویب ڈیسک

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کا ہے، سیلاب متاثرین قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران سے گلہ کر رہے ہیں، سیاسی بنیادوں پر امدادی سامان کو تقسیم کیا جا رہا ہے، متاثرین میں امدادی سامان انسانیت کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے۔ ایک نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ فوری طور پر لوگوں کو بچانا تھا، اب بھی بچانا ہے، لوگ ایک جوڑا کپڑا لے کر گھروں سے نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کھانے کے علاوہ لوگوں کو خیموں کی فوری ضرورت ہے، اگلا مرحلہ سیلابی پانی نکالنے کا ہے، بے گھر ہونے والے افراد کیلئے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ رقم بہت کم ہے، حکومت بے گھر ہونے والے افراد کیلئے 25 سے 30 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان، اندرون سندھ اور خیبر پختونخوا میں سیلاب سے تباہی ہوئی ہے، ہم نے قومی سطح پر ایک ٹاسک فورس بنائی ہے۔

مزیدخبریں