میگزین رپورٹ
پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں یونیورسٹی گرین آفس اور شعبہ جنگلات و رینج مینجمنٹ کے زیرِ اہتما م مون سون شجرکاری مہم کا اآغاز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے پودا لگا کر کیا جس کا مقصد لوگوں میں درختوں کی اہمیت اور صاف شفاف ماحول کے صحت پر مثبت اثرات سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس موقع پرچیف کنزرویٹر فارسٹ پنجاب ثاقب محمود نے اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی جہاں کنزرویٹر فارسٹ پوٹھوہار سرکل ڈاکٹر نسیم اقبال بٹ ، یونیورسٹی کے رجسٹرار ، ڈینز ، ڈائریکٹرز ، ملازمین اور طلبا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا کہ کہ ماحولیاتی آلودگی ماحولیاتی نقصان کے ساتھ ساتھ غذائی عدم تحفظ کا بھی باعث بن رہی ہیجس کا واحد حل زیادہ سے زیادہ شجرکاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت زمین کے پھیپھڑوں کی مانند ہیں جو کہ فضائی ا?لودگی کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ شدید موسمی حالات میں بھی ماحول کو معتدل رکھنے کا کام کرتے ہیں اس لیے اگر ہم زمین کو انسانوں اور جانوروں کے رہنے کے قابل بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تغیر سے ہونے والی تباہ کاریاں ملک کو درپیش مسائل میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمیاتی حالات سے نبٹنے کے لیے درخت لگانا ناگزیر امر بن گیاہے۔جس کی وجہ سے ملک کو ہر سال اربوں روپے کے معاشی نقصان کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ ختتام پر یونیورسٹی گرین آفس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد علی خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی نے 10000 پودے تیار کیے ہیں جو اس مہم کے دوران عوام میں مفت تقسیم کیے جائیں گے۔
پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں شجرکاری مہم
Aug 30, 2023