لاہور(کامرس رپورٹر )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو یکسر مسترد کرتی ہے، صنعت، تجارت ، برآمدات تباہ ہو جائے گی۔ایف پی سی سی آئی کسی سیاسی جماعت کے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گا۔ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ایگزیکٹو کمیٹی سے اجازت کے اپنا لائحہ عمل دیں گے۔جو ہڑتال سے بھی سخت ہو سکتا ہے۔آئی پی پی ایز کا حکومت فرنزک آڈٹ کروائے اور اس پر حکومت ایک کمیٹی تشکیل دے جائے جس میں ایف پی سی سی آئی کو بھی نمائندگی دی جائے۔بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس منجمد کیا جائے
بزنس کمیونٹی بجلی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے:عرفان
Aug 30, 2023