کراچی (کامرس رپورٹر) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلی اور نگراں وزیر صنعت و تجارت پنجاب ایس ایم تنویر کا کہنا ہے معاشی بحران، پیداواری لاگت اور مہنگائی میں ہوشربا اضافہ سے متحد ہوکر ہی مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کاٹی کے ممبران اور صنعتکاروں سے ملاقات میں کیا۔ تقریب میں کاٹی کے صدر فراز الرحمان، نائب سرپرست اعلیٰ زبیر چھایا، نائب صدر مسلم محمدی سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ سرپرست اعلی کاٹی اور نگراں وزیر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے معاشی مسائل کا ادراک ہے لیکن مسائل ایسے نہیں جن پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا ایکسپورٹ کرنے والے سیکٹر ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی ہو رہی ہے، پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
صنعتی شعبے کی ترقی میں کاٹی کا اہم کردار ہے: ایس ایم تنویر
Aug 30, 2023