لاہور(سپورٹس رپورٹر)عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں جاپان کوایک کے مقابلہ میں 26 گول سے شکست دیدی۔ پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض اولمپین وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم منیجر محمد شاہنواز خان ہیں۔ کپتان رانا عبدالوحید اشرف مین آف دی میچ قرار پائے۔ کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے8 ‘ ذکریا حیات نے 3 ، ارشد لیاقت نے 4 ‘ محمد عبداللہ نے 4 ، عبدالرحمٰن نے 2 ، عبدالوہاب نے 2 ‘ مرتضیٰ یعوب نے 2 اور احتشام اسلم نے ایک گول کیا۔جاپان کا واحد گول ٹینی ناؤٹکا نے کیا۔فائیو سائیڈ ایشیا کپ میں 11 ٹیمیں شریک ہیں ‘پاکستان، بھارت، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ ‘چین، قازقستان، ملائیشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
فائیو اے سائیڈ ہاکی ‘پاکستان نے جاپان کو 26-1گول سے شکست دیدی
Aug 30, 2023