اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران کرونا وائرس کے 76کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 2مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں21 سے 27 اگست کے دوران کرونا وائرس کے9ہزار318ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے76ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.82فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 2 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔مزید برآں اس عرصہ کے دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔