لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ مظہریہ امدادیہ بندیال شریف کے مہتمم تاج الفقہا حضرت علامہ محمد عبد الحق بندیالوی کو گزشتہ روز بندیال شریف ضلع خوشاب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ کا اجتماع ضلع خوشاب کا تاریخی اجتماع تھا۔ مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں علامہ محمد عبد الحق بندیالوی کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تاج الفقہاء علامہ محمد عبد الحق بندیالوی نے ایک طویل زمانہ قرآن و سنت کی خدمت کی۔ آپ کی دینی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ آپ خیر آبادی اندازِ تدریس کے مثالی معلم تھے۔