ضمانتیں تکنیکی بنیادوں پر خارج نہیں ہو سکتیں: وکیل چیئرمین پی ٹی آئی

Aug 30, 2023

اسلام آباد (وقائع نگار) چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بنیادی طور ہم نے ضمانتیں خارج ہونے سے متعلق درخواست دائر کی ہیں، کوئی قانون نہیں کہ ایک بار ضمانت خارج ہونے کے بعد دوبارہ درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔ ہماری درخواست ہے ہمیں جوڈیشل سائیڈ پر سنیں، اگر ضمانت مل گئی اور ان درخواستوں پر نوٹسز ہو گئے تو دوبارہ گرفتاری نہیں ہوسکے گی۔ کیونکہ ہم نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دی ہے،آج ہائیکورٹ کے سامنے دو اہم نقاط اٹھائے ہیں، ضمانت تکنیکی بنیادوں پر خارج نہیں ہوسکتی۔ جج صاحب کو صرف چیئرمین تحریک انصاف کا پروٹیکشن آرڈر کرنا تھا، اگر سپریم کورٹ نے کوئٹہ وکیل قتل کیس کی ضمانت میں توسیع کی ہے،تو کیا نچلی عدالتیں  اس فیصلے کو ماننے کی پابند نہیں تھیں؟۔

مزیدخبریں