توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملے گی، اعتزاز احسن

اسلام آ باد (آئی این پی ) سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو توشہ خانہ کیس میں رہائی ملے گی۔ نجی ٹی وی   پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کیس سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت بہت بدسلوکی کر رہی ہے، نگران حکومت بھی جانبدار ہوگئی ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے ساتھ بھی یہی کیا جاتا رہا کہ ایک طرف سے ضمانت ہوتی تھی تو دوسرے تھانے کی پولیس گرفتاری کیلئے باہر کھڑی ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سائفر کا کوئی کیس نہیں ہے، کسی وزیراعظم کے خلاف یہ کیس بن ہی نہیں سکتا۔ کوئی بھی وزیراعظم ہو اسے یہ اختیار حاصل ہے کہ سائفر ڈی کلاسیفائی کرے یا کلاسیفائی کرنا چاہے۔  اعتزاز احسن نے کہا کہ ایک مرتبہ اگر دستاویز ڈی کلاسیفائی کردیا جائے پھر اسکی 40 ہزار کاپیاں بھی بن جائیں، کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن